صوبائی دارلحکومت پشاور میں بیروزگار ی سے تنگ داماد نے بیوی کے ساتھ ملکر ساس کے گھر پر ہی ہاتھ صاف کردیا۔
پولیس کے مطابق چوری کی یہ انوکھی واردات پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہوئی جہاں داماد نے سسرال پر ہاتھ صاف کردیا۔
پولیس کے مطابق واردات میں ایک دلچسپ بات یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ شوہر کا ساتھ دینے کے لیے بیوی نے بھی اس کی مدد کی اور اپنے ہی گھر میں ڈاکا مارا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ چوری کی واردات کا علم ہوتے ہی کارروائی کی گئی اور میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے مسروقہ ملکی اور غیر ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔