شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 1 شخص جاں جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق شوال کے علاقے جہانگیر بازار گربز میں چلغوزے کےلئے جانے والے مزدورں کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے بعد زخمیوں کو علاج معالجے کےلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد چلغوزے کے مزدور تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شوال میں گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 11 مزدور جاںبحق ہوگئے تھے جن میں9کا تعلق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین سے جبکہ دو کا تعلق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل سے تھا۔