شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز پر حملوں‌میں ایک اہلکار جاں‌بحق، میجر سمیت 4 زخمی

شمالی وزیرستان میں‌سکیورٹی فورسز پر دو مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں‌بحق جبکہ آفیسر سمیت 4اہلکار زخمی ہوگئے.

زرائع کے مطابق تحصیل میرعلی کے علاقے میں‌خیسور روڈ پر عسکریت پسندوں‌نے سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر حملہ کیا جس میں‌میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے.

دونوں‌اطراف سے شدید فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور میرعلی بازار بند کردیا گیا ہے.

میرعلی کے گاؤں موسکی اور حسوخیل میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری جھڑپوں کی زد میں آکر متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ تحصیل رزمک میں‌پیش آیا جہاں‌عسکریت پسندوں کے سناپئر حملے میں‌لانس نائیک شیرازجا‌ں‌بحق ہوگئے.

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں‌گذشتہ کئی سالوں‌سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے.سکیورٹی فورسز پر حملوں‌اور عام لوگوں کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات آئے روز رونما ہوتے ہیں.