محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 10 میڈیکل افسران کو ملازمت سے برخاست کردیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے دس اضلاع میں مختلف ہسپتالوں پر تعینات افسران کو 15 روز کے اندر اپنی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے۔
مذید کہا گیا کہ اخبارات میں اشہتہارات دیکر مذکورہ افسران کو 15 دنوں کے اندر اپنی حاضری کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تاہم مقررہ وقت پورا ہونے کے بعد بھی وہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جس کی بنا پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
اس حوالے سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ جو ڈیوٹی پر نہیں آتا ان کے خلاف سخت ایکشن لینگے۔
انہوں نے مذید کہا کہ جب تنخواہ وقت پر ملتی ہے تو فرائض بھی نبھانے ہونگے۔