باجوڑ کی تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو کوآرڈینیٹر پولیس اہلکار سمیت زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو1122 کے مطابق بادسیا کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نامعلوم مسلح افراد نے پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر عبدالرحمن اور ان کے ساتھ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔