اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے متعدد اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی۔