ضلع نوشکی کے علاقے ڈاک میں شکاریوں کی جانب سے نایاب پرندوں کی غیرقانونی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی اخبار روزنامہ اںتخاب کی رپورٹ کے مطابق ڈاک کے علاقے میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مہمان پرندوں تلور،چکور اور تیتر کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.
مہمان پرندوںکاشکار کرنے کےلئے نوشکی،چاغی،خاران،قلات اور مستونگ کے شکاری پہنچ چکے ہیں.اب تک شکاریوں نے 36 بڑے کیمپ لگا لئے ہیں.
دوسری جانب محمکہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے شکاریوں کے خلاف اب تک کوئی کاروائی نہیں سامنے نہیں آئی.
واضح رہے کہ چاغی کے علاقے ڈاگ میں ہر سال سردیوںکی آمد کے ساتھ شکاری پہنچ جاتے ہیں اور نایاب پرندوں کی نسل کشی کرتے ہیں.