سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ میری نہ تو بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔
اپنے نام کے ECL میں شامل کئے جانے پر میں (پی ڈی ایم) حکومت کا شکرگزار ہوں کہ میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری جائیدادیں یا کاروبار ملک سے باہر ہیں نہ ہی میرا کوئی بنک اکاؤنٹ۔
اگر کبھی کسی روز مجھے چھٹی کا موقع ملا تو میں شمالی پہاڑوں کا رُخ کروں گا جو کرّہ ارض پر…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اور جب مجھے چھٹی کا موقع ملے گا تو وہ میں ہمارے شمالی علاقہ جات میں گزاروں گا جو زمین پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان،بشریٰ بی بی، اسد عمر اور اسد قیصر سمیت 372پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کر لیے ہیں۔