جنوبی وزیرستان لوئر کے ہیڈ کوارٹر وانا میں شدید ژالہ باری نےکروڑوں روپے مالیت کے باغات اور فصلیں تباہ کردیئے.
آج اتوار کو عصر کے بعد ہونے والی ژالہ باری نے پورے وانہ تحصیل خصوصا غواہ خواہ, شین ورسک, لمن, کڑیکوٹ, ڈابکوٹ, ڈوگ, سرکی کوٹ اورشاہ کوٹ میں تباہی مچادی۔
وانہ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن محمد زبیر کےکے نے نیوز کلاوڈ کو بتایا کہ شدید ژالہ باری نے سیب ،خوبانی ،آڑو اور آلوچے کے باغات مکمل تباہ کردیئے۔
انہوں نے کہا کہ ژالہ باری نے ٹماٹر کی فصل سمیت کچھ علاقوں میں گندم کی کٹی فصلوں کو بھی تباہ کردیا ہے.
زیبر وزیر کا کہنا تھا کہ ژالہ باری اتنی شدید تھی کےہزاروں کی تعداد میں پر پرندے لقمہ اجل بن گئے،سینکڑوں گاڑیوں کے شیشے ، گھروں اور ٹیوب ویلز پر لگے سولر پینلز ٹوٹ گئے.
وانا کے علاقے کڑی کوٹ سے تعلق رکھنے والے زین اللہ کا کہنا تھاکہ انہوں نے پچھلے سال اپنے باغ کو 18 لاکھ میںفروخت کیا تھا مگرآج کی ژالہ باری نے سب کچھ ختم کردیا.
ڈابکوٹ سے تعلق رکھنے والےچیف آف خوجل خیل ملک شہریار وزیر نے نیوز کلاوڈ کو بتایا کہ یہاں زیادہ تر کاشتکاروں نے منڈیوں سے قرض لے کر فصلیں کاشت کی ہےلیکن ژالہ باری کے باعث تباہی کے بعد ان کے لئے یہ قرضہ اُتارنا مشکل ہوگیا ہے۔
انہوںنے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کیا ہےکہ ژالہ باری سے متاثرہ واناتحصیل کو آفت زدہ قرار دیکر زمینداروں اور کسان کی مالی مدد کی جائےتاکہ وہ مہنگائی کے اس دور میںاپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکیں.
واضح رہے کہ وانا تحصیل میں لوگوں کی زندگی کا دارو مدار زراعت پر ہے،ہر سال کرڑوں روپے کے میواجات یہاںکے باغات سے ملک کے مختلف شہروں کو سپلائی کئے جاتے ہیں.