گودار کی تحصیل پسنی میں ٹریفک کے حادثے میں معروف فٹبالر ملا باقر جاں بحق جبکہ ان کے بھائی سمیت 6 کھلاڑی زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پسنی ائیرپورٹ کے قریب ڈیوڈ فٹبال کلب تربت کی ٹیم کی گاڑی اس وقت الٹ گئی جب وہ پسنی میں آل مکران فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے جارہے تھے۔
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ملاباقر اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں میں شامل استاد منظور اور مسلم کی حالت کافی تشویشناک تھی جنہیں ایمبولینس کے زریعے کراچی روانہ کردیا گیا ہے۔