سابق صوبائی وزیرمراد راس پی ٹی آئی اور عمران خان سے راستے جدا کرتے ہوئےآبدیدہ ہوگئے

سابق وزیر تعلیم پنجاب و پاکستان تحریک انصاف ٰ(پی ٹی آئی‌)کے رہنما مراد راس عمران خان سے راستے جدا کرنے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے .

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھاکہ جہاں ہم آج بیٹھے ہیں معلوم نہیں تھا کہ ایسے بیٹھے ہوں گے، ملک ہم سب کا ہے، ہم سب نے یہیں رہنا ہے، لڑائی سے ملک بہتر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب لاہور میں شفٹ ہوئے تو جو مشیر ان سے جڑے وہ یہاں تک لائے، ان کے مشیروں کی وجہ سے یہ سب ہوا، جو 9 مئی کو ہوا اس کی جتنی مذمت کریں کم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم کبھی نہیں چاہتے جو کام ہم عوام کیلئے کر رہے تھے اس کو روکا جائے جو ہماری جیسی ذہنیت رکھتے ہیں، آئیں ہمارے پاس، دروازہ سب کیلئے کھلا ہے، 9 مئی کی پی ٹی آئی کی تشدد زدہ سیاست کو نہیں مانتے، ہم نے ایک ذہنیت کے لوگوں کا گروپ بنایاہے تاکہ ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔

مرادراس نے کہا کہ ہم نےکبھی نہیں سوچا تھا کہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہیں گے، آج عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستے جدا کر رہےہیں۔