چمن میں پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتن کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی ہے تاہم وہ محفوظ رہے۔
منظور پشتن مسلسل کئی دنوں سے چمن میں موجود ہے اور وہاں جاری دھرنے سے آج خطاب بھی کیا تھا۔
گزشتہ روز منظور پشتین نے چمن سے تربت روانگی اور تربت دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی ایم نے دعوی کیا ہےکہ دھرنے سے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد باب چمن کے قریب سربراہ پی ٹی ایم کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔
فائرنگ سے منظور پشتین کی گاڑی کو گولیاں لگی ہیں تاہم وہ محفوظ ہے۔
واقعے کے بعد منظور پشتن قافلے کے ہمراہ چمن سے کوئٹہ کیجانب روانہ ہوگئے۔
پی ٹی ایم رہنماؤں نے کارکنوں کو کوژک اور راستے میں موجود چیک پوسٹوں پر پہچنے کی ہدایات کی ہے۔
زرائع کے مطابق منظور پشین کو چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے راستے میں گرفتار کرنیکی کوشش کی جائیگی۔