وزارت خزانہ کا بجلی بل میں پی ٹی وی کے ساتھ ریڈیو فیس شامل کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے بجلی کے صارفین سے ماہانہ بِل میں اب پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ساتھ ساتھ ریڈیو کی فیس بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا ۔

آج اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ۔

وزارت خزانہ کے حکام نے سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ بجلی کے بلوں میں پاکستان ٹیلی وژن کی 35 روپے فیس کے ساتھ اب ریڈیو پاکستان کی 15 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے حکام نے سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ اس مد میں حاصل ہونے والے آمدن ریڈیو کے ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو برس قبل اگست 2020 میں بھی صارفین کے ماہانہ بجلی کے بلوں میں شامل پی ٹی وی کی فیس کو 35 سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا۔