پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مبینہ آڈیو لیک کی تردید کردی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہناہے کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے اس آڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری چیف جسٹس لاہور (ہائیکورٹ) سے کبھی ملاقات ہوئی نہ ہی انہیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا’۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو گردش کررہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ فواد چوہدری کی ان کے بھائی کے ساتھ مبینہ گفتگو ہے جس میں دو ججز سے رابطہ کرنے کا کہا جارہا ہے۔
38 سیکنڈز کی آڈیو میں مبینہ طور پر فواد چوہدری کو فیصل چوہدری سے کہتے سنا گیا کہ ’اچھا میں نے کہا کہ وہ جو اپنا چیف جسٹس لاہور ہے، وہ کہہ رہا ہے کہ میری بندیال سے کوئی جنرل کراؤ‘۔
مبینہ طور پر فواد چوہدری نےمزید کہا کہ ’ٹھیک ہے نا دوسرے اپنے مظاہر کو ڈار صاحب کے ذریعے جو ہے نا، ان کے ساتھ، ان سے ذرا مل لیں‘۔