ضلع کرم میں نامعلوم شرپسندوںکے حملے میں جاںبحق ہونے والی ڈاکٹر رقیہ سے منصوب خون سے لت پت لیب کوٹ کی تصویر فیک نکلی۔
نیوز کلاوڈ نے سوشل میڈیا فیس بک ، انسٹاگرام اور ایکس پر ہزاروں اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی تصویر کو فیک تصویریں جانچنے والی ٹولز سے چیک کیا۔
تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ تصویر گو پلانٹ ارت بلاک سپاٹ نامی بلاک پر اکتوبر 2012 کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جو سکول میں منعقد ہونے والی ہالووین پارٹی کےلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیاگیا ۔
مذکورہ تصویر شمالی وزیرستان سے ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے .
ڈاکٹر رقیہ کا کوٹ پشتون وطن میں جاری جنگ کی ہولناکی کی ایک مثال ہے۔ وہ گزشتہ روز #پارا_چنار کے المناک واقعے میں 8 دیگر افراد کے ساتھ شہید ہوگئی۔ ان کے والد تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹر رقیہ #KMU کی گریجویٹ تھی۔ جو آسٹریلیا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے جا رہی تھی۔ pic.twitter.com/8M2dbbJXZl
— Mir Kalam Wazir (@KalamWazir) January 8, 2024
واضح رہے کہ 7 جنوری کو ضلع کرم کی تحصیل صدہ میں مسافر کوچ اور کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ حملے میںجاںبحق ہونے والی خاتون کا نام رقیہ ہے اور وہ طب کے شعبے سے تعلق رکھتی ہے.
حملے کے روز مرحومہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کرم سے پشاور جارہی تھی ، اس حملے میں ان کا بھائی بھی جاں بحق ہوا تھا.