جنوبی وزیرستان لوئر:صوبائی امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکہ،3 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں‌پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز(پی ٹی آئی پی) کے پی کے 110کےامیدوار اور سابق ایم پی اے نصیر اللہ خان وزیر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں‌3 افراد زخمی ہوگئے.

پولیس کے مطابق تحصیل وانا کے علاقے مغل خیل کوٹ میں نامعلوم افراد نےسابق ایم پی اے نصیراللہ خان وزیر کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا ہے تاہم دھماکے کے وقت نصیر اللہ وزیرگاڑی میں موجود نہیں‌تھے.

دھماکے نتیجے میں‌3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنھیں‌علاج کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں‌اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی .

واضح رہے کہ روان ہفتہ کے تیسرے یہ روز وانا تحصیل میں یہ تیسرا دھماکہ ہے. گذشتہ روز وانہ بازار میں‌پولیس کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں‌دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی پولیس کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایاگیا تھا جس میں 4 شہری زخمی ہوئے تھے.