عبوری ضمانت خارج ہونے پر سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کمرہ عدالت سے گرفتار

پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی جج جہانزیب شینواری نےکیس کی سماعت کی ۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ محمود جان سمیت دیگر تین ملزمان پر قتل کا الزام ہے، ملزم پر جائیداد کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل ایک شہری کو زخمی کیا، ملزم کے خلاف تھانہ ریگی میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی، جس پر پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔