لکی مروت میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ڈی ایس پی گن مین سمیت جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)گن مین سمیت جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے منجیولا چوک کے قریب ڈی ایس پی گل محمد خان معمول کی گشت پر تھے کہ پہلے سے موجود نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،گولیاں لگنے سے گاڑی میں موجود ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویش ناک سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لکی مروت گل محمد خان، کانسٹیبل نسیم گل ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس پرحملوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل مارچ 2023 میں لکی مروت میں ایک دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند اپنے گن مین کے ساتھ شہید ہوئے تھے۔