پاک افغان سرحد تورخم پر سائن بورڈ لگانے پرتنازعہ،آمدورفت معطل

پاک افغان سرحد طورخم پر پاکستان خوش آمدید کے سائن بورڈ کی تنصیب پر افغان حکام نے اعتراض اٹھاتے ہوئے سرحد کو بطور احتجاج بند کردیا.

نجی ٹی وی کے مطابق افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طور خم سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم آمد و رفت کے لیے احتجاجا بند کردیا گیا ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کررہے تھے جبکہ افغان فورسز نے انھیں بورڈ لگانے سے منع کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث امپورٹ ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں تورخم سرحد کو پاک افغان سرحدی سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ایک جھڑپ کے بعد 15 دنوں تک بند کیاگیا تھاجس میں دونوں اطراف کے تاجروں کو کافی جانی نقصان پہنچاتھا۔