ڈیرہ اسماعیل خان میں گھریلو تنازعہ نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی جانیں لے لی۔
پولیس کے مطابق تحصیل پنیالہ کے علاقہ رحمانی خیل میں شوہر نے نامعلوم وجوہات پر اپنی بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد مقتولہ کے بھائیوں نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کرکے بہنوئی کے والد،والدہ اور بہن قتل کردیئے ۔
پولیس کے مطابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھی،میتوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بیوی کو قتل کرنے والا ملزم طوفان نامی شخص مختلف واقعات میں مفرور تھا۔
پولیس نے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کرلیاہے،تاحال قتل مقاتلے کی واردات کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔