ڈیرہ اسماعیل خان،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹم اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں‌بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود سگو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکاروں اور راہگیر بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے.

پولیس کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کے اہلکار کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجہ میں 4 کسٹم اہلکار اور ایک بچی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

نامعلوم افراد ورادت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

واقعی کی اطلاع پر ایس ایچ او درابن بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی .

فائرنگ سےجاں‌بحق ہونے والے اہلکاروں اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا ہے.