ضلع قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے کرومائیٹ مائنز کے مالک عاصم خان راحتزئی سمیت 6 افراد لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ یاسر بازئی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاشیں قلعہ سیف اللہ شہر کے قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد کی گئی ہیں جنہیں سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کی شاخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے جانے والوں میں مقامی کرومائیٹ مائنز اونر عاصم راحتزئی ،ان کےچار گارڈز اورڈرائیور شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ لیویز نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔