جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں ہفتہ کو کرفیو نافذ ہوگی،نوٹفیکیشن جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر میں انتظامیہ نے کل بروز ہفتہ کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آفسز سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواست پردو تحصیلوں میں کرفیو نافذ ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا میں کل بروز ہفتہ 23 نومبر صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک جبکہ جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی میں صبح چھ بجے سے دوپہر دو بجے تک کرفیو نافذ ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس سے کرفیو کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاؤن کرنے اور سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .