پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کچھ نہ کچھ رابطہ ہوا لیکن اسٹیبلشمنٹ کی شرائط و ضوابط ہماری سوچ، ہمارے نقطہ نظر سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر کوئی ڈیل ہوتی ہے تو وہ صرف سیاسی قوتوں سے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وہ (مخالفین) یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ وہ کب تک اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بک میں رہیں گے۔
شیر افضل مروت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کو ملک بھر میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے کے حوالے سے واضح ہدایات دیں تاکہ لوگوں کو بتایا جائے کہ ہم کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ بے شک بہت طاقتور ہیں لیکن وہ خدا نہیں ہیں۔