کرم میں‌دو قبیلوں میں تصادم،4افراد جاں بحق ہوگئے

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو قبیلوں کے درمیان تصادم میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

مقامی زرائع کے مطابق 21دسمبر کو بغکی قبیلےنے گنداو چمکنی قبیلے کی پتھروں سے لدی 12گاڑیاں روک دی جس کے بدلے میں گندوا چمکنی نے بغکی کے 4افراد کو یرغمال بنادیئے جس کے بعد دونوں قبائل لڑائی شروع ہوگئی اور ایک دوسرے پر ہلکے اوربھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی۔

دونوں اقوا م کے درمیان جنگ بندی کےلئے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام کی زیرنگرانی جرگے منعقد کئے گئے تاہم کوششوں کے بعد بھی دنوں فریقین میں جنگ بندی ممکن نہ ہوسکی ۔

چمکنی قبیلے سے تعلق رکھنے والے اسرافیل چمکنی نے نشریاتی ادارے مشال ریڈیو کو بتایا کہ جرگے کی درخواست پر اور امن کی خاطرانہوں نے بغکی قبیلے کے 4افراد کو رہا کردیا تاہم مخالف فریق ابھی تک جنگ بندی پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب بغکی قبیلے کے رہنما شوکت علی نے بتایا ہے کہ انہوں نے سڑک بند نہیں کی ہے تاہم پتھروں سے لدے ٹرک کو آگے جانے نہیں دیا کیونکہ چمکنی قبیلے کے ساتھ اس پر عدالت میں مقدمہ چل رہاہے۔