حکومت مقررہ مدت میں مردم شماری کا عمل مکمل کرنے میں ناکامی کے بعد ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے.
ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل نے کہا کہ ملک بھر میں مردم شماری کا کام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 95 فیصد مردم شماری مکمل کرلی گئی۔
محمد سرور گوندل نے بتایا کہ سندھ میں مردم شماری 92 فیصد، بلوچستان میں مردم شماری 67 فیصد اور اسلام آباد میں 72 فیصد مردم شماری مکمل ہو چکی۔
ترجمان کے مطابق عوام کے تعاون سے مردم شماری کا کام پورے ملک میں جاری ہے، ہر فرد کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے تاریخ میں توسیع کی گئی۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں یکم مارچ سے ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے جب کہ ادارہ شماریات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں جاری مردم شماری کے لیے ایک لاکھ 21 ہزار شمار کنندگان میدان میں ہیں۔