نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے۔
نگران وزیراعلٰی کو طبیعت نازساز ہونے پر گزشتہ روز رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ(آر ایم آئی) ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر اپریشنز آر ایم آئی ڈاکٹر گلزار نے بتایا کہ کل رات جب اعظم خان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو انکی طبیعت کافی ناساز تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چار دن سے انہیں ڈائریا اور الٹی کی شکایت تھی،کل رات ہی انکا سٹی اسکین اور تمام ٹیسٹ کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سٹی سکین سے پتہ چلا کہ انکو ہرنیا ہے،ان کے آپریشن کے بارے میں آج فیصلہ ہونا تھا اور آج اچانک 9 بجے ان کو دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ اعظم خان کو 20 جنوری 2023 کو خیبرپختونخوا کا متفقہ نگران وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا اور 21 جنوری کو انہوں بطور وزیراعلی حلف اٹھا لیا تھا۔