جنوبی وزیرستان لوئر سے تعلق رکھنے والا کاروباری شخصیت اسلام آباد سے اغوا

جنوبی وزیرستان لوئر سے تعلق رکھنے والےکاروباری شخصیت کو نامعلوم افراد نے اسلام آباد سے اغوا کرلیا۔

خاندانی ذرائع کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 70 سالہ بہادر خان کو دو روز قبل نجی ہاوسنگ سوسائٹی بی17 میں گزشتہ دنوں مسجد سے باہر آنے کے بعد دو گاڑیوں میں سوار افراد نے اغوا کرلیا۔

مغوی مقبول کاروباری شخصیت ہیں۔

لواحقین کا کہناہے کہ دو ویگو ڈالے آئے اور نامعلوم افراد بہادر خان کو اس میں بیٹھا کرلے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کے پاس بھی مغوی کو تلاش کیا گیا تاہم ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔