پی بی 20 خضدار 2 پرہونے والے ضمنی الیکشن میں پریزائڈنگ آفیسرزپر اعتراض، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) سردار اختر مینگل نے کارکنان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیدیا.
بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 خضدار سردار اختر مینگل کے رکن قومی اسمبلی بننے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ اختر مینگل نے دعوی کیا ہے کہ پیرائزڈنگ آفیسرز مخالف امیدوار کے حمایتی ہیں لہذہ انھیںتبدیل کردیا جائے .’
دھرنے کے علاوہ بی این پی کی جانب سے خضدار اور وڈھ میں مختلف مقامات پر قومی شاہراہ بھی بلاک کردیا گیا ہے جبکہ خواتین بھی دھرنے میں شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو منعقد ہوں گے ۔