خیبر پختونخوا کےنومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا حکم نامہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کا جاری کیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام بھرتیوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بیان کے مطابق پہلے سے جاری بھرتیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
وزیراعلیٰ نے گزشتہ برس یکم فروری سے لے کر رواں سال 29 فروری تک کی گئی تمام سرکاری بھرتیوں کی تفصیل ایک ہفتے میں طلب کی ہیں۔