پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں چودھری شجاعت اور چودھری سرور کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا، آج میں چودھری شجاعت صاحب کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، جنہوں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
کہنا تھا کہ کسی بھی شخص میں انا آجائے تو یہ بہت خطرناک ہوتی ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 9 مئی کواستحکام پاکستان کو خطرے میں ڈالا گیا، چودھری شجاعت کی قیادت میں لوگ کثیر تعداد میں پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،خیبرپختونخوا سے بھی رہنما ق لیگ میں شامل ہورہے ہیں۔
یاد رہے کہ عائشہ گلالئی 2017ء میں تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لی تھیں جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی گلالئی کے نام سے ایک جماعت بھی بنائی تھی۔