ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس جنوبی وزیرستان پر حملہ،ایک پولیس اہلکار جاں‌بحق، ایک زخمی

خیبرپختوںخوا کے ضلع ٹانک میں جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں‌بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے.

پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں جنوبی وزیرستان اپر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پر 3 موٹرسائیکل پر سوار 6 افراد نے حملہ کردیا.

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل یونس نانک جاں‌بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوگئے ہیں .واقعے میں جاں‌بحق اہلکار کی لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے .

زرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک میں‌موجود ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس جنوبی وزیرستان کی سیکیورٹی پر کل 16 اہلکار تعینات ہیں تاہم حملے کے وقت اکاؤنٹ آفس میں 3 اہلکار موجود تھے.