ٹانک، این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ میں بھی اسعد محمود ناکام

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 43 ٹانک کے پانچ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ میں بھی تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار داورخان کنڈی کامیاب ہوگئےہیں .

ٹانک میں این اے 43 کے تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنےآگیا جس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو شکست ہوگئی۔

این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد آج 19 فروری کو ری پولنگ کی گئی۔مولانا اسد محمود نے الیکشن ٹربیونل سے این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کےمطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ داور خان کنڈی 64483 ووٹ لے کا کامیاب ہوگئے۔ جے یوآئی کے مفتی اسعد محمود 63900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ آج ٹانک کے علاقے کوٹ ا عظم میں پولنگ سٹیشن کی سیکیورٹی پر معمور پر پولیس اہلکاروں پر حملے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔