جنوبی وزیرستان کے ارسلان اسدنے نیو یارک میٹروپولیٹن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

جنوبی وزیرستان کے ارسلان اسد نے ریزورٹ ورلڈ کیٹسکلز نیویارک میں منعقدہ نیو یارک میٹروپولیٹن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا.

ارسلان اسد نے امریکی کھلاڑیوں کے ساتھ دو مقابلے کئے جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کرلی.

واضح رہے کہ ارسلان اسد کاامریکہ میں جیتنے والا لگاتار دوسرا گولڈ میڈل ہے، اس سے قبل انہوں نے اپنا پہلا گولڈ میڈل 18 دسمبر 2022 کو امریکہ کے شہر نیو جرسی میں منعقد ہونے والے اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں جیتا تھا۔

نیوز کلاوڈ سے بات کرتے ہوئے ارسلان اسد محسود کاکہنا تھاکہ انہوں نے اپنا گولڈ میڈل اپنے کوچ محمد زار خان کے نام کیا ہے جنہیں 3 ماہ قبل نامعلوم افراد نےخیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا.