وفاقی حکومت نے کینیا میں 3 روز قبل قتل ہونے والےسینئر صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے افسر کا نام نکال دیا۔
ڈان ٹی وی کے مطابق ارشد شریف کی کینیا میں 3 روز قبل مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے قائم کمیٹی کی از سر نو تشکیل کرتے ہوئے 2 رکنی کمیٹی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نئے نوٹی فکیشن کے مطابق 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انویسٹی گیشن بیورو (آئی بی) شاہد حامد شامل ہوں گے۔