خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ،تعداد 4 چار ہوگئی

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے کے بعد صوبے میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 4 ہوگئی۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی نےبیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹرارشد علی نے بتایا کہ پشاور ایئر پورٹ پر اسکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض کے زخم سے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوادیے تھے جس میں ایم پاکس مریض کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق مریض کی حالت بہتر ہے اور کا تعلق ضلع پشاور سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سال 2024 میں یہ ایم پاکس کا چوتھا کنفرم کیس ہے، ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کے مطابق11 اپریل 2023 کو پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نےبتایا کہ اس مریض کے جان سے جانے کی وجہ منکی پاس نہیں تھی بلکہ اس شخص میں ایڈز کا وائرس موجود تھا جس نے ان کی قوت مدافعت اتنی کمزور کر دی کہ وہ بچ نہیں پائے۔