بھارتی اور چینی لڑکیوں کے بعد امریکین لڑکی نے چارسدہ کے نوجوان سے شادی کرلی

بھارتی لڑکی انجو اور چینی لڑکی سن گوفنگ کے بعد اب امریکہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی نیکولی آناراگلسالوس خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر چارسدہ کے رہائشی اکرام اللہ اور چلی کی 36 سالہ نیکولی آناراگلسالوس کی دوستی ہوئی تھی۔ نیکولی آناراگلسالوس نے چار سدہ پہنچ کر اسلام قبول کیا اور اکرام اللہ سے شادی کرلی۔ نیکولی آناراگلسالوس نے اپنا اسلامی نام نورین رکھا ہے۔

صحافی یوسف جان سے گفتگو میں اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ نورین کی عمر 36 سال جبکہ میری عمر 27 سال ہے۔

نورین مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اگر تم نہیں جاؤ گے تو میں پاکستان میں رہوں گی۔