افغانستان کے مغربی حصے میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد نو ہزار سے زیادہ ہے۔
افغانستان کی آفات اور حادثات سے نمٹنے والی وزارت کے ترجمان ملا جانان سائق کے مطابق اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2,053 جبکہ زخمیوں کی تعداد 9,240 ہے۔
ترجمان کے مطابق اس زلزلے میں 1,329 گھر اور عمارات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔
افغانستان کی انفارمیش اور کلچر منسٹری کے ایک اہلکار عبدالواحد ریان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ‘
زخمیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
ملا جانان سائق کے مطابق ایرانی سرحد کے قریب اس وقت بھی 10 ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
زلزلے کا مرکز ہرات شہر سے 35 کلومیٹر شمال مغرب میں 25 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔