جنوبی وزیرستان اپر سے تعلق رکھنے والے محمد ابوبکر محسود نے شام کے توراب نسیناہ کا مشکل ترین گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا.
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سےتصدیقی ای میل سےموصول ہوگئی ہے.
شام کے توراب نسیناہ نے تین منٹ میں 219 سکواٹس کئے تھےاور محمد ابوبکر محسود نے تین منٹ 239 سکواٹس کر کے ریکارڈ بڑی مارجن سے اپنے نام کیا.
21محمود ابوبکرمحسود 70 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کاشاگرد ہے.نیوز کلاوڈ سے بات چیت کرتے ہوئے ابوبکر کا کہنا تھاکہ وہ اپنے استاد کی طرح متعدد ریکارڈ قائم کرکے اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں.
عرفان محسود کے اب تک 16 شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں.نیوز کلاوڈ سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان محسود کا کہنا تھاکہ یہ ایک مشکل ریکارڈ تھا جسے ابوبکر محسود نے قائم کرلیا ہے.
انہوںنے کہا کہ یہ میرے کلب کےلئے ایک اعزاز ہے اور یہ پہلی اکیڈمی ہے جس کے16 کھلاڑیوںنے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کئے ہیں.
واضح رہے کہ اس سےقبل رواں ماہ کی 5 کو عرفان محسود کے اور شاگرد نعمان محسود نے انڈیا کے ہیمانشو کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیاتھا.