ایران میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے باپ سمیت 12 رشتہ دار قتل کردیئے

ایران کے صوبے کرمان میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی سمیت 12 رشتہ داروں کو قتل کر دیا.

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ صوبہ کرمان کے قصبے فریاب کے قریب پیش آیا جس کی تصدیق صوبائی چیف جسٹس ابراہیم حمیدی نے کی۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں حملہ آور نوجوان ہلاک ہوگیا۔

اس قبل رواں سال جنوری کے اوائل میں بھی ایک پرتشدد واقعہ پیش آیا جب اسی صوبے میں واقع ایک فوجی اڈے کے اندر نئے بھرتی ہونے والے فوجی اہلکار نے فائرنگ کی۔ حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلے کم از کم 5 ساتھی فوجیوں کی جانیں لے لیں۔

یاد رہے 2022 میں بھی ریاستی دفتر سے نکالے جانے کے بعد ایک ملازم نے خود کو قتل کرنے سے پہلے دفتر میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 لوگ ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔