جنوبی وزیرستان اپر،مکین میں بم ڈسپوزل سکواڈ پر راکٹ حملہ،4 اہلکار زخمی ہوگئے

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی پر راکٹ حملے میں‌چار سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے.

مقامی زرائع کے مطابق راکٹ حملہ مکین کے علاقے زیڑ سار میں صبح دس بجے اس وقت کیا گیا ہے جب بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار روڈ چیکنگ کررہے تھے۔

حملے میں بم ڈسپوزسکواڈ کے 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گاڑی کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ زرائع کے مطابق گولے رہائشی علاقوں پر گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان اپر میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل تحصیل لدھا کے علاقے کڑمہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔