باجوڑ کی تحصیل خار میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح مامینزو کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا۔
دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی میں سبزعلی خان نامی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
مقامی افراد کے مطابق دھماکہ نہایت شدید تھا جس کے باعث گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔
واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق نوجوان کی لاش سول ہسپتال خار منتقل کردی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس سے مقامی لوگوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔