ضلع باجوڑ کی تحصیل مومند میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق تحصیل مومند کے علاقے گیلے میں فیلڈر گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈاکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں میں طورسم، عبدالعزیز، خان اورالیاس شامل ہیں۔