جنوبی وزیرستان اپر، گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے جاں بحق قربان علی کے بیٹے کو امدادی چیک حوالہ

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ میں آئی جی ایف ساوتھ میجر جنرل عمر خان نیازی نے گھر پر مارٹر گولہ کرنے سےجاں بحق ہونے والے قربان علی کے بیٹے کو امدادی چیک حوالےکیا.

لدھا کے گاؤں سیگہ میں‌گھر پر مارٹر گولہ کرنے کے نتیجے میں‌شہید ہونے والے قربان علی کے بیٹے کو ا مداد نہ ملنے کی نشاندہی سینئر صحافی اور محسود پریس کلب کے صدر فاروق محسود نے آج سراروغہ جر گہ کے دوران کی جس پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر خان نیازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر امدادی چیک مرحوم کے بیٹے کوحوالے کیا۔

میجر جنرل عمر خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ شہید قربان علی کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا لیکن یہ امداد ان کے خاندان کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ہوگا۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کی رات کو گھر پر مارٹر گولہ کرنے سے گاؤں سیگہ کا رہائشی قربان علی بیوں اور بیٹی سمیت زخمی ہوگئے تھےتاہم وہ ایک روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

19 تاریخ کو لدھا کے مقامی لوگوں نے قربان علی کی لاش کے ساتھ تھانہ کے سامنے دھرنا شروع کردیا تھا تاہم بعد ازاں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ مذکرات کے بعد دھرنا ختم کرکے انھیں سپردخاک کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں