پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

نگراں حکومت نےدوسری دفعہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 91 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا .

افاضے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 290 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے قبل فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 293 روپے 40 پیسے تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور کرنسی کی قدر میں ردوبدل کی وجہ سے حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق ’پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم ستمبرہوگا۔