زیارت،سنجاوی میں ٹرکوں پر فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق،4 اغوا

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں کوئلے سے بھرے ٹرکوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

حملہ آور وں نے فائرنگ کے بعد ٹرکوں کو آگ لگادی اور 4 ڈرائیوروں کو اغواءکرلیا۔

کوئلے سے لوڈ ٹرک ضلع دوکی سے کوئلہ لوڈ کرکے پنجاب کے مختلف علاقوں کے لئے جارہے تھےجنھیں مین دوکی کوئٹہ شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا۔

ٹرکوں پر فائرنگ اور پیٹرول چھڑکنے کے بعد 5 ٹرک مکمل طور پر جلکر خاکستر ہوگئے جبکہ چھٹے ٹرک کو جزوی نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد لیویز اور ایف سی کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ٹرک ڈرائیور کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی تعداد 6 تھی جوکہ پیدل آئے تھے اور انہوں نےآتے ہی اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت شاہ محمد ولد بازمحمد ساکن بغاو سنجاوی کے نام سے ہوئی ہے ۔