خادم خان آفریدی
ضلع خیبر میں گزشتہ دو روز سے مسلسل جاری بارشوں کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی اور سترہ گھروں کو جذوی نقصان پہنچ گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری معلومات کے مطابق حالیہ بارشوں سے قبیلہ اکاخیل میں منور شاہ نامی شخص کے گھر کا دیوار گرنے ایک ان کا ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحصیل باڑہ اور جمرود کے مختلف علاقوں میں کل سترہ گھروں کے کمروں اور چاردیواریوں کے گرنے کی خبریں موصول ہوچکی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کارروائیاں جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈاکٹر عامر زیب نے بارشوں سے متاثرہ گھروں کے مالکان کیساتھ ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں کو ٹینٹ اور دیگر اشیاء فراہم کردئیے ہے۔