سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکراتی ٹیم تشکیل دے گئی
مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
*چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کریگی*
شاہ… pic.twitter.com/rHYWWAoTnA
— PTI (@PTIofficial) May 27, 2023
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کی بنائی گئی 7 ارکان پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔