خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پراونشل مینجمنٹ آفیسر (پی ایم ایس) کے تحریری مقابلے کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیاجس کے تحت 226 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں.
پراونشل منیجمنٹ آفیسر (پی ایم ایس، بی پی ایس -17) کی 95 آسامیوں کے لئے 4 اکتوبر تا 22 اکتوبر 2022 تک تحریری مقابلے کے امتحان کے منعقد ہوئے تھے.
کمیشن کو مذکورہ امتحان کے لئے 32793 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں 6687 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا .
نتائج کے مطابق امتحان کے تحریری حصے میں 226 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ امتحان میں کامیابی کی شرح 3.3 فیصد رہی.
کمیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں کو نفسیاتی ٹیسٹ کے لئے بلایا جائے گا جسکے بعد ان سے زبانی امتحان بھی لیا جائے گا.
بیان کے مطابق کامیاب امیدواروں اور فیل شدہ امیدواروں کی لسٹ ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپلوڈ کردی گئی ہیں.
کمیشن کے مطابق اگر کوئی امیدوار ری ٹوٹلنگ کے لئے ایپلائی کرنا چاہتا ہے تو وہ 15 دنوں کے اندر نیشنل بینک میں متعلقہ ہیڈ اکاؤنٹ میں فی پیپر کے لئے جمع کردہ 500 روپے کا فیس چالان درخواست کیساتھ کمیشن میں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ 15 دنوں کے بعد ری ٹوٹلنگ کے لئے کسی قسم کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔