حکومت کے صدر مملکت کے ذریعے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار

لاہور: حکومت کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات جاری تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام سے بچانے کیلئے شروع کیے گئے مذاکرات کوحکومت کی جانب سے روک گیا ہے، تحریک انصاف کو حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کے ذریعے پیغام کا انتظار تھا۔